16 ستمبر 2012 - 19:30

عرب کی حقوق بشر کی انجمن نے کہا کہ سعودی حکومت کے دوحہ میں گرفتار شدہ مخالف کو سعودی عرب کی حکومت کے حوالے نہ کیا جائے۔

ابنا: عربی حقوق بشر کی انجمن نے سعودی عرب حکومت کے مخالف مشعل ذعار المطیری کی گرفتاری پر اظہار افسوس کیا ہے ۔اسے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس انجمن نے قطری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار شدہ شخص کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اسے سعودی حکومت کی تحویل میں نہ دیا جائے ۔واضح رہے کہ المطیری نے سعودی حکومت کے خلاف بلجیم کی عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے اور سعودی حکومت اسے گرفتار کرنا چاہتی تھی۔...../169